یوسی چیئرمین وقارتنولی انتقال کر گئے

July 12, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈی ایم سی غربی یوسی نمبر33کے چیئرمین اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماوقارتنولی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےانتقال کر گئے ۔میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے وقار تنولی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی زیر صدارت وقار تنولی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔