Advertisement

الیکس کیرے کی زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ

July 12, 2019
 

برمنگھم (جنگ نیوز) آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹسمین الیکس کیرے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا بائونسر لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ گیند ان کے منہ پر لگی اور چہرے سے خون بہنے لگا۔ فزیو نے آکر خون صاف کیا اور پٹی سے زخم کو بند کیا۔ کیرے نے اس موقع پر کریز چھوڑنے سے گریز کیا اور بیٹنگ جاری رکھی۔وہ 46 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔


مکمل خبر پڑھیں