Advertisement

قومی بیچ گیمز ملتوی کردیے گئے

July 12, 2019
 

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) فنڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے قومی بیچ گیمز ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ان کھیلوں کی میزبانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کی تھی ،مگر سندھ حکومت نے میزبانی میں عدم دل چسپی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ستمبر ، اکتوبرمیں ہونے والے ان کھیلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی فیڈریشن کے حکام نے پی او اے کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے کھلاڑی اکتوبر میں پشاور میں ہونے والے قومی گیمز کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں کی قومی بیچ گیمز میں شرکت ناممکن ہے۔


مکمل خبر پڑھیں