Advertisement

پاکستانی کرکٹرز انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے تیار

July 12, 2019
 

بر منگھم(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم پیر کو انگلینڈ پہنچیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ کائونٹی کی نمائندگی کرینگے۔ فہیم اشرف جمعے کو نارتھمپٹن شائر کائونٹی کی نمائندگی کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی پیسر محمد عامر انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کی تیاری کرنے لگے ہیں۔ عامر نے بدھ کو ایسکس کائونٹی جوائن کرلی۔ سوشل میڈیا پر کائونٹی نے عامر کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں وہ نیٹ پر بولنگ پریکٹس کررہے ہیں۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے پیسر نےگزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ واضح رہے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے۔ وورسٹر شائر ریپیڈز دفاعی چیمپئن ہے۔


مکمل خبر پڑھیں