Advertisement

بھار ت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع

July 12, 2019
 

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش کی مدت میں مزید اضافہ کردیا، سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹم جاری کر دیا، بھارت کیلئےپاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ، اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائدتھی۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔ ایسٹرن ایئر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔


مکمل خبر پڑھیں