Advertisement

مراد سعید، اسحاق ڈار اور ماروی میمن (ڈمیز) کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ”خبرناک“ میں !

July 12, 2019
 

کراچی (جنگ نیوز) مراد سعید، اسحاق ڈار اور ماروی میمن (ڈمیز) میں دلچسپ ٹاکراجمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوگا۔ (ڈمی) مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران اب فرنگیوں سے بھی لوٹی دولت واپس لیں گے۔ خان کی گاڑی کو چھو لینا بھی سعادت مندی ہے۔ شو کے دوران ”ماروی کی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات“ کا احوال بھی پیش ہوگا۔ اس کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں”عجائب گھروں میں دودھ کی رکھوالی بِلے مامور، عجب تعلیم کی غضب کہانی، شادی ٹیکس نے لومڑی کی جان لے لی اور جنگل میں بھی سردار کیخلاف تحریک عدم اعتماد“ شامل ہیں۔ طنز و مزا ح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں