Advertisement

پی ٹی اے کا چھاپہ‘ اسلام آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

July 12, 2019
 

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےایف آئی اے اور آئی بی حکام کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لیا۔ یہ ایکسچینج پاکستان ٹائون میں واقع ارسلان پلازہ کے ایک خالی فلیٹ میں نصب کیا گیا تھا۔ حکام نے دس غیرقانونی گیٹ ویز‘ 130سمیں اور دیگر آلات بھی قبضہ میں لے لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔


مکمل خبر پڑھیں