Advertisement

ذوالفقار شلوانی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

July 12, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ذوالفقار شلوانی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو 7 اگست کیلیے نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے شریک ملزم ذوالفقار شلوانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔


مکمل خبر پڑھیں