Advertisement

راہزنی کی وارداتوں اور عوامی شکایات پرایس ایچ او مری معطل

July 12, 2019
 

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) مری میں را ہ زنی کی وارداتوں اور قانون شکنی کی عوامی شکایات پر سی پی اونے ایس ایچ او تھانہ مری انسپکٹر کاشف ریاض کو معطل کردیا جبکہ ناقص کارکردگی پر تھانہ مندرہ کے ایس ایچ او افتخار کو تبدیل کردیاگیا۔دونوں پولیس افسروں کے خلاف انکوائریاں شروع کردی گئیں۔ حفیظ الرحمان کو تھانہ مری اوراسرار ستی کو تھانہ مندرہ نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ۔


مکمل خبر پڑھیں