Advertisement

کچلاک چمن شاہراہ پر حادثہ،ڈرائیور جاں بحق

July 12, 2019
 

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک چمن شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑی گاڑی ٹکرا نے سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ کا رہائشی شراف الدین گزشتہ روز گاڑی میں کچلاک سے چمن جا رہا تھا کہ چمن شاہراہ پر گاڑی سڑک کنارے کھڑی کر کے کسی کا انتظار کر رہاتھا کہ کچلاک ہی سے آنے والا تیز رفتار ٹرک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شراف الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور عبدالمنان کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا۔


مکمل خبر پڑھیں