Advertisement

نظام انصاف ہمارا جتنا مرضی امتحان لے لے ہم جھکنے والے نہیں ،حسن محی الدین

July 12, 2019
 

لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے اسیران آج اے ٹی سی میں 353 ویں پیشی بھگت رہے ہیں ،نظام انصاف ہمارا جتنا مرضی امتحان لے لے ہم جھکنے والے نہیں ، کسی بھی شکل میں ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے ۔ سیاست عوامی خدمت اورعبادت کا نام ہے مگر جب سیاست کو دنیاوی آسائشوں کا ذریعہ بنا لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


مکمل خبر پڑھیں