Advertisement

کرتارپور منصوبہ، مذاکرات 14جولائی کو واہگہ پر ہونگے

July 12, 2019
 

کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوں گے۔

بھارتی وفد مذاکرات میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر پہنچے گا، ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے۔

کرتار پور راہداری کے بارے میں ڈائیلاگ کا پہلا مرحلہ بھارت میں ہوا تھا، دفتر خارجہ کی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کی تھی۔

واضحرہے کہ کرتار پور راہداری کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا دور اب پاکستان میں ہو رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں