فرش کی اقسام، خوبیاں اور خامیاں

July 14, 2019

گھر کی تعمیر کے وقتبنیادیںڈالنے اور دیواریںکھڑی کرنے کےبعد فرش ڈالنے کا اہم مرحلہ آتا ہے ۔ سادہ سا سیمنٹ کا فرش بنانے کے بعد فیصلہ کرنا ہوتاہے کہ آپ نے اس کی خوبصورتی کے لیے کونسا انداز اختیار کرنا ہے۔ ٹائلز سے لے کر لکڑی اور پتھر سے لے کر کارک کے فرش تک تمام آپشن آپ کے پاس ہیں، لیکن کسی بھی ٹرینڈ کو اپنانے کے لیے آپ کو اپنے بجٹ کو بھی مد نظر رکھنا ہوتاہے۔ اس حوالے سےہم آپ کی رہنمائی کیے دیتے ہیں۔

کارک کا فرش

کارک کا فرش (Cork Flooring)سو سال سے موجودہے، تاہم امریکا میں اسے 1890ء میںمتعارف کروایا گیا۔ اس وقت سے، خاص طور پر1900ء سے1945ء کے درمیان، یہ تجارتی اور رہائشی عمارتوں کی فلورنگ کیلئے اوّلین انتخاب بنتا چلا گیا۔1927ء میںتو امریکا میں اس کی 2.9ملین اسکوائر فٹ فروخت ہوئی۔

اگر آپ بھی اپنے گھر کے لیے کارک کے فرش کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس کی خوبیوں اور خامیوںسے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ یہ نرم و گداز ہوتا ہے، لیکن اگر آپ اس پر زیادہ دیر کھڑے رہیں گے تو آپ کی ٹانگیں درد کرسکتی ہیں، تاہم اس پر گر گئے تو چوٹ نہیںلگے گی۔ اس پر چلنے سےکسی قسم کا شور نہیں ہوتا اور پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے علاوہ اس کو لگانابھی آسان ہوتا ہے۔ اگر اس کا کوئی حصہ خراب ہوجائے تو اس کی مرمت بھی بآسانی ہو جاتی ہے۔ خامیوں کی بات کی جائے تو اس میںسوراخ ہوسکتے ہیں اور پالتو جانور پنجے مار کر اسے خراب کرسکتے ہیں۔ پانی یا نمی سے بھی یہ خراب ہو جاتا ہے۔

بانس کا فرش

بہت سے گھروںمیںبانس یعنی بیمبو کی فلورنگ (Bamboo Flooring) نظر آتی ہے۔ اعلیٰ معیار کے بانس کا فرش دیرپا ہوتا ہے اور کم از کم سات سال تک آپ کا بخوبی ساتھ نبھاتاہے۔ جب فرش خراب ہونے لگتا ہے تو اس کی سطحپر Sealer لگا کر اسے ہموار کردیا جاتاہے۔ اس کیلئے کوئی خاص کلینزر ضروری نہیںہوتا، یہ کسی بھی عام سرف اور پانی سے صاف ہو جاتاہے۔ بانس کا فرش پانی کے خلا ف مزاحم ہے اور اس پر داغ بھی نہیںٹھہرتے۔ یہ لکڑی کے مقابلے میںایک سستا آپشن ہے اورآپ کے بجٹ میں بآسانی آجاتاہے۔ تاہم ادنیٰ معیار کا بانس استعمال کیا جائے گا تو اس پر بہت جلد نشانا ت اور ڈینٹ پڑجائیںگے اور یہ ٹوٹ بھی سکتاہے۔

ٹائل کا فرش

ٹائلز کی کئی اقسام ہیں، جن کا استعمال بھی مختلف ہے۔ گھر کی تعمیر کے دوران عام طور پر کچن اور باتھ روم میںٹائلز کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹائل کا فرش (Tile Flooring) نہ صرف بآسانی صاف ہو جاتا ہےبلکہ پانی کے معمولی رسائو سے بھی متاثر نہیں ہوتا۔ یہ فرش بہت پائیدار اور کئی سال تک قائم و دائم رہتا ہے، کم از کم دس سال تک آپ کو ان کے متبادل کی ضرورت نہیںپڑتی۔ فرش میں کوئی ایک آدھ ٹائل خراب ہوجائےیاٹوٹ جائے تو اس کی جگہ دوسرا ٹائل لگایا جاسکتا ہے۔ ٹائلز کئی رنگوں اور سائز میں دستیاب ہوتے ہیں، اس لئے آپ اپنے ذوق کے مطابق فرش پر کوئی بھی پیٹرن بنوا سکتے ہیں۔ ٹائلز پر بھی داغ نہیںٹھہرتے، انہیںکپڑے یا پوچے سے صاف کیا جاسکتاہے۔ ٹائل کے فرش کی خامی یہ ہے کہ یہ سردیوںمیں بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس پر دیر تک کھڑے رہنا ممکن نہیںہوتا۔

لیمینیٹ کا فرش

لیمینیٹ (Laminate) لکڑی کے فرش کی ایک نئی شکل ہے، جوکہ اس کے مقابلے میںارزاں بھی ہے، تاہم یہ کھوکھلا محسوس ہوتا ہے۔ یہ بہت زیادہ آرام دہ نہیں ہوتا لیکن صاف کرنے میںآسان ہے اور اسے ویکسنگ کی ضرورت بھی نہیںپڑتی۔ اسے بنانابھی کافی آسان ہے،بالکل ایسے ہی جیسے پزل کو جوڑا جاتا ہے، اسی طرح ٹکڑوں کو جوڑ کر فرش بنایا جاتاہے۔ کوشش کریںکہ جس کمرے میں لیمینیٹ کافرش ہو، وہاں پانی نہ گرے۔ لیمینیشن کی وجہ سے اس فرش پر اسکریچ، ڈینٹ اور داغ کم لگتے ہیں۔ اس کی خامی ہے کہ یہ پانی سے خراب ہوجاتا ہے۔ اگر لیمینیٹ کا فرش بہت زیادہ خراب ہوجائے تو پھر یہ نیا لگوانا پڑتا ہے۔

لکڑی کا فرش

لکڑی کا فرش (Hardwood Flooring) ایک مہنگا لیکن بہت اسٹائلش آپشن ہے، جو کہ دیرپا بھی ہے۔ اگر آپ اس کو داغ دھبوںسے بچا کر رکھیںتو یہ فرش عشروں تک آپ کے قدموںمیں بچھا رہ سکتاہے۔جب آپ کو گھر بیچنا ہوتو اس فرش کو اَپ گریڈ کردیں، اس طرح آ پ کے گھر کی قدر وقیمت اچھی خاصی بڑھ جائے گی۔ یہ صاف کرنے میں آسان ہوتا ہے اس لئے اسےبآسانی عمدہ حالت میں رکھا جاسکتاہے۔ اس کے بہت سے اسٹائل دستیاب ہیں، جو کہ آپ کے گھر کوبہترین انداز فراہم کرتے ہیں۔ اس پر چلنے سے پیدا ہونے والی آوازوں کے باعث لوگوںکو پریشانی ہوسکتی ہے، تاہم قالین بچھا کر اس کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔ اس کو دیمک سے محفوظ رکھنا سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔