Advertisement

شہباز شریف کی حاصل بزنجو کو فون پر مبارکباد

July 12, 2019
 

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزدگی پر مبارکباد دی ہے۔

شہبازشریف کا حاصل بزنجو سے کہنا ہے کہ نون لیگ کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر آپ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا یقین اور اعتماد ہے کہ آپ بطور چیئرمین سینیٹ وفاق کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے۔

قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ آپ کی نامزدگی ایک نئی تاریخ کی صورت میں رقم ہوئی ہے، بلوچستان سے آپ کی نامزدگی وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کے لیے ہے۔

میاں شہباز شریف نے حاصل بزنجو کو اپنی پارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


مکمل خبر پڑھیں