Advertisement

وزیر اعظم کے اعصاب پر این آر او سوار ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

July 12, 2019
 

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ذہنی طور پر ابھی تک کرکٹ گراؤنڈ میں براجمان ہیں، ان کے اعصاب پر این آر او سوار ہوچکا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پورا ملک مہنگائی سے تنگ ہے مگر وزیراعظم پر انتقام کی دھن سوار ہے اپنے بیان میں صحافت کو دبانے کے حربے ان کے فاشسٹ ہونے کی نشانی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ سے آگے عمران خان کی نظر نہیں جارہی ، تحریک انصاف نے سیاست کو دکانداری سمجھ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے، گورنر سندھ کو جاگتی آنکھوں میں سندھ حکومت گرانے کے خواب آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب اپنا کام کریں تو بہتر ہے وزیراعظم ابھی تک کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر ملک چلا رہے ہیں۔

وزیراعظم اپنی کپتانی کی آمریت ملک پر تھوپنے کی کوشش نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یاد رکھیں سندھ حکومت قاسم عمر نہیں ہے۔


مکمل خبر پڑھیں