Advertisement

غیر قانونی تعمیرات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئیگا:ڈائریکٹر جنرل ایم ڈ ی اے

July 13, 2019
 

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈ ی اے تنویر اقبال نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا ،ان تعمیرات کی وجہ سے جہاں شہر اور شاہراہ کی خوبصورتی میں بگاڑ پیداہوتا ہے وہی یہ غیر قانونی تعمیرات آئندہ کیلئے ٹریفک مسائل پیدا کرتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ٹائون پلاننگ سے تعلق رکھنے والے آفیسر ز سے ملاقات میں کیا،ڈائریکٹر جنرل نے ٹائون پلاننگ آفیسرز کو ہدایت کی کہ آئندہ ڈپٹی ڈائریکٹر بھی اپنی حدود میں نقشوں کو موقع پر چیک کریں گے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہفتے میں ایک دن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہفتے میں دو دن فیلڈ کیلئے مقرر کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں تعمیر شدہ عمارتوں کو چیک کر کے ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں تا کہ غیر قانونی ،غیر منظور شدہ اور بائی لاز کیخلاف بنائی گئی تعمیرات کیخلاف ایکشن شروع کیا جا سکے۔


مکمل خبر پڑھیں