Advertisement

عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار ، آگاہی واک کی گئی

July 13, 2019
 

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے رضا ہال میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مظہر اقبال کی صدارت میں سیمینار ہوا مہمان خصوصی ایم پی اے سبین گل تھیں، سیمینار میں مختلف محکموں اور این جی اوز سے آفیسران نے شرکت کی جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا جاوید، تنویر احمد، ڈاکٹر غزالہ یاسمین ، رانا ولایت ، انعم ملک، مفتی کاشف اوردیگر نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مظہر اقبال نے کہا کہ عالمی یوم آبادی ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی دینا ہے اور لوگ اپنے وسائل کو دیکھ کر اپنے کنبے کی تشکیل کریں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن نےسیمینار کا اہتمام کیا، تحصیل آفیسران شیخ حماد دلاور ،حارث عمران ،ملک زاہد ،حسان بودلہ ،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر آ صف خان و دیگر نے شرکت کی بعد ازاں رضا ہال سے کچہری چوک تک آگاہی واک کی گئی۔


مکمل خبر پڑھیں