Advertisement

انسپکٹر سمیت 3پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

July 13, 2019
 

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے حکم عدولی پر انسپکٹر سمیت 3پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ دہلی گیٹ کے سب انسپکٹر محمد اقبال، کانسٹیبلوں مختیار احمد اور مجاہد حسین کو گرفتار کر کے 13ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے سیشن عدالت نے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے آج جواب طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں زین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ آسان اقساط پر موٹر سائیکل دینے کا کاروبار کرتا ہے اور عادل کو موٹرسائیکل دی مگت اس نے اقساط کی ادائیگی بھی نہیں جس پرتھانہ صدر پولیس کو مقدمے کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، فاضل عدالت نے رشوت لینے کیخلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کرنے والے شہری کو ہراساں و پریشان کرنے کے الزام پر ایس ایچ او تھانہ صدر سے آج جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں محمد شان نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے تشدد کے مقدمے میں خاتون ملزمہ ثریا بی بی کی عبوری ضمانت پر آج 13 جولائی تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر گیٹ وے بنانے کے مقدمات میں 4 ملزمان اظہر حسین ،حسنین رضا اور نادر حسین شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،، منشیات کے ملزم الیاس کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا، بجلی چوری کے ملزم رضاکو ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ فاضل عدالت نے ملتان کی حسینہ بی بی کی درخواست پر اسے دارالامان سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں