پرائیویسی کا تنازع، امریکی حکام اور فیس بک میں تصفیہ

July 13, 2019

سوشل ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے پرائیویسی کی خلاف ورزی کے معاملے پر امریکی حکام اور فیس بک کے درمیان تنازع کا تصفیہ ہوگیا۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ڈیل کے تحت فیس بک کے خلاف 5ارب ڈالر جرمانے کی منظوری دے دی۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے دو کے مقابلے میں تین ووٹوں سے فیس بک پر جرمانے کی منظوری دی جو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ میں خامیوں پر عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی امریکی محکمہ انصاف سے جرمانے کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔

اگر محکمہ انصاف نے منظوری دے دی تو امریکا میں پرائیویسی کی خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔