پاکستان ایگزیکٹو فورم کی تقریب

July 15, 2019

ریاض میں فورم کے عہدیداران سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کے ساتھ گروپ

گزشتہ دنوں سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان ایگزیکٹو فورم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،،تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے اس موقے پر اپنے خطاب میں کہا کہ کہ 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور قوم کو جلد ہی خوش خبری سنائیں گے۔وہ ریاض میں’’پاک ایگزیکٹیو فورم‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے متعلق سفارتخانے نے تمام تر معلومات اپنی ویب سائٹ پر uploadکردی ہیں، تاہم ایمبیسی آنے والے پاکستانیوں کو بھی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔سفیر پاکستان کا مزید کہناتھا کہ فورم پاک سعودی تعلقات کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار اداکرے۔تقریب سے فورم کے صدر منیر احمد شاد ، شیخ جواد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، کمرشل اتاشی ڈاکٹر محمد عامر اور تقریب میں موجود تمام پاکستانی ایگزیکٹوز کا شکریہ ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فورم پاک سعودی تعلقات کو ثقافتی اور معاشی سطح پر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور کوشش ہے کہ اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی ایگزیکٹوز کو ایک پلیٹ فارم پر لایاجائے۔ تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت ڈاکٹر عمران نے حاصل کی اورا سٹیج سیکرٹری کے فرائض اشتیاق ہاشمی نے سرانجام دیے۔