کراچی: نئی ٹیکس پالیسی کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

July 13, 2019

حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف کراچی میں تاجروں کی ہڑتال کی کال پر دن کے اوقات میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا۔

ہڑتال کی کال پر شہر کی بیشتر مرکزی مارکٹیں اور بازار بند رہے جبکہ کچھ مارکیٹس کھلی رہیں۔

تاجروں نے کہا ہے کہ ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن طریقہ کار آسان بنایا جائے اور ٹیکس فکس کیا جائے۔

کراچی میں تاجروں کی ہڑتال کی کال پر الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹس بند رہیں۔

بند دکانوں کے تاجروں کا کہناتھا کہ کاربار مندا ہے اور ایسے میں ٹیکس بڑھانا صحیح حکمت عملی نہیں، ٹیکس دینا چاہتے ہیں، جسے فکس کردیا جائے۔

دوسری جانب شہر میں مرکزی مارکیٹس سے دور مختلف بڑی شاہراہوں پر قائم ہزاروں دکانیں کھلی رہیں، میڈیسن مارکیٹ، اکبر روڈ اور ایمپریس مارکیٹ میں بیشتر دکانیں کھلی رہیں۔

ایک طرف ایف بی آر بے نامی سیل کےذریعے اربوں روپے ٹیکس چوری روکنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔

دوسری طرف تاجروں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ رکھنے کی معمولی سی دقت بھی ان کا کا م نہیں ہے اور یہ کہ سیلز ٹیکس اصل سیل کے بجائے فکس کر دیا جائے۔