انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا پی ای سی سے متعلق اجلاس

July 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سندھ کی انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل( پی ای سی ) کے ایکریڈیشن کے عمل ، اوبجکٹو بیسڈ ایجوکیشن (اوبی ای) سسٹم پر عملدرآمد سمیت دیگر عوامل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ریکٹر ڈاکٹر عرفان حیدر ، ڈی ایچ اے صوفا یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر خورشید فاروقی ، زیبسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر محمد الطاف مکاتی ، داؤد یونیورسٹی کے پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، سید آصف علی شاہ نے شرکت کی ۔ شرکاء نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ایکریڈیشن کیلئے نمائندہ وفود کے دوروں سے متعلق اپنے تجربات شیئر کئے اور مختلف مسائل ، پیچیدگیوں اور دیگر امور پر گفتگو کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے شرکاء کوبتایا کہ آئندہ ہفتے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 35ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں شرکت کروں گا ۔