ناخواندگی کا خاتمہ ضروری ہے،امان اللہ

July 14, 2019

ٹنڈو غلام علی (نامہ نگار) این سی ایچ ڈی کے چیئرمین ریٹائرڈ کرنل امان اللہ خان مروت نے ٹائون کمیٹی ہال ٹنڈو غلام علی میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ملت کی تعمیر و ترقی کیلئے ناخواندگی کا خاتمہ وقت کی عین ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ دستور پاکستان کے تحت صوبائی و مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ملک میں تعلیم عام کریں ۔