ٹرین کے مسلسل حادثات سوالیہ نشان ہیں، مولانا نور قاسمی

July 14, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) سنی تحریک کے صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی نے ٹرینوں کے بڑھتے ہوئے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تبدیلی سرکار کی حکومت میں ٹرین کے مسلسل حادثات سوالیہ نشان ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں، شیخ رشید نے صادق آباد ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کے لئے جو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا وہ صرف میڈیا کی حد تک تھا، ابھی تک متاثرین کو کوئی رقم نہیں ملی۔ اپنے بیبان میں انہوں نے بجٹ میں ٹیکسز لگائے جانے پر تاجر اتحاد کی کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔