اسٹریٹ کرائم کیخلاف جے یوآئی کا احتجاج

July 14, 2019

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی جانب سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور تعلقہ صدر مولانا عبدالجبار رند کی موٹرسائیکل کی چوری کے خلاف دفتر سے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر اسٹریٹ کرائم نامنظور اورچوریاں نامنظورکے نعرے درج تھے۔