ججز کیلئے ریسرچ ورک اہم، لاء جرنلز کا باقاعدہ مطالعہ کریں،جسٹس مامون

July 14, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ ججز کےلئے ریسرچ ورک بہت اہمیت کا حامل ہے، ججز کےلئے ضروری ہے کہ وہ اہم فیصلے کرنے سے قبل کیس لاء کا مکمل مطالعہ کریں،ججز اور ریسرچر لاء جرنلز کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں ہمارے قوانین بہت تیزی سے بدل رہے ہیں، سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے بھی خود کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول جج کےلئے جاری سات روزہ ریسرچ ورک پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔