سال کا دوسرا چاند گرہن 16 جولائی کو ہوگا

July 14, 2019

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 جولائی کی رات ہوگا ، پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق چاند گرہن منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگا، یہ منگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔

چاند گرہن بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا ،افریقہ اور جنوبی امریکہ کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکے گا ۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا ۔

واضح رہے کہ سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہو اتھا جسے پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔