دو روزہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپین ورکشاپ کا انعقاد

July 14, 2019

دو روزہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپین ورکشاپ کا پیرس میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں یورپ کے 12 ممالک سے 31 افراد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر یورپ فیصل مشہدی کی زیر صدارت ہونے والی اس دو روزہ ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض منہاج ویلفئیر فائونڈیشن فرانس نے ادا کیے ۔

صدر منہاج ویلفئیرفائونڈیشن فرانس و یورپ راجہ بابر حسین اور جنرل سیکرٹری سلیمان اسلم نے آنے والے مہمانوں کے طعام و قیام کے انتظامات احسن انداز سے انجام دیئے۔

پہلا سیشن جو ہفتے کی صبح شروع ہوا اس میں شرکاء ورکشاپ کا باہمی تعارف ہوا، جس کے باعث شرکاء کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا اور اگلے سیشن کے انعقاد میں آسانی ہو ئی۔

بعدازاں تمام ممالک نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

اتوار کی صبح اجلاس کا دوسرا سیشن ہوا۔ اس اجلاس میں صدر منہاج ویلفئیرفائونڈیشن فرانس و یورپ، راجہ بابر حسین نے یورپ کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اہداف کا تعین کیا۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فائونڈیشن، یورپ فیصل مشہدی نے اپنے خطاب میں تمام ممالک میں درپیش مشکلات اور اہداف پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج الوداعی لنچ منہاج ویلفئیرفائونڈیشن فرانس کی جانب سے تھا, جس میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ میڈیا کو بھی دعوت دی گئی تھی ۔

صدر اسکالر فورم یورپ پروفیسر حسن میر قادری نے شاندار اہتمام پر منتظمین کی تعریف کی، جبکہ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔