جلتی ہوئی 100 موم بتیاں منہ میں رکھنے کا مظاہرہ

July 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا میں منفرد کارنامے انجام دیکر شہرت حاصل کرنے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب کچھ لوگ ایسے کام انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے ڈھیروں جلتی موم بتیاں ایک ساتھ منہ میں رکھ کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکی ریاست Idaho سے تعلق رکھنے والے David Rush نامی شخص نے اپنے منہ میں 100 موم بتیاں رکھی اور پھر انہیں روشن کرکے 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھ کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی نوجوان Dinesh Shivnath نے 41 موم بتیوں سے قائم کیا تھا۔