پی ایچ ایف کی نئی حکمت عملی، سافٹ بال سیمینار

July 16, 2019

سندھ کھوکھو ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کا سندھ اولمپک کے سکریٹری احمد علی راجپوت کے ساتھ گروپ

پاکستان ہاکی کا بڑا نام، انتظامی امور کے ماہر، پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری سابق قومی کپتان بریگیڈئیر عبد الحمید حمیدی انتقال کر گئے ، وہ پھپیھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، مرحوم 7 جنوری1927 کو بنوں میں پیدا ہوئے، حمیدی روم اولمپکس 1960کی فاتح ہاکی ٹیم کے کپتان رہے ، انہوں نے چار اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پربھی خدمات انجام دی، ان کے چھوٹےبھائی رشید جونیئر بھی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رہے، مرحوم عبد الحمید حمیدی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بنوں میں ادا کی جائے گی، مرھوم کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر، سکریٹری آصف باجوہ، سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، ، عبد الوحید خان،حسن سردار، حنیف خان، منطور جونیئر، منظور الحسن، شہناز شیخ، قمر ضیاء اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت قومی کھیل کے لئے فنڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پی ایچ ایف مارکیٹنگ کا شعبہ فعال کر کے فنڈ جمع کرنے کی کوشش کرے گی،پی ایچ ایف کی ویب سائٹ کو بھی متحرک کیا جائے گا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سکریٹری آ صف باجوہ نے قومی کھیل کی ترقی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے صوبائی وزرائے اعلی اور دیگر نجی اداروں کے سر براہوںسے ملاقات کریں گے، پہلے مرحلے میں دونوں حکام سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے رواں ہفتے ملاقات کریں گے ، اور انہیں کراچی میں ہونے والی قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انتظامات اور دیگر امور سے بھی آگاہ کریں گے۔

سمر باسکٹ بال کیمپ کے اختتام پرڈی سی سائوتھ صلاح الدین انعامات تقسیم کررہے ہیں ساتھ میں شاہدہ پروین کیانی بھی نمایاں ہیں

گذشتہ دنوں ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیراہتمام بیس بال فائیوکوچنگ سیمینار کا ملائشیاء کے شہر کلانگ میں منعقد ہوا جس میں ویت نام، پاکستان، سری لنکامیزبان ملائیشیاء کے 60 سے کوچز نے شرکت کی سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی مراد حسین اور شیراز آصف نے کی ،جس میںجاپان کے آئیکوچین کے رن لن اور تھائی لینڈ کے پونگ کم نے شرکاء کو لیکچراور ملٹی میڈیا کے ذریعے بیس بال فائیو کی تاریخ، گیم ٹیکنیک اور قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کیا، سیمینار کے دوران انسٹرکٹرزنے ایشیاء کے مختلف ممالک سے آئے کوچز کوبین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ دی، سافٹ بال ایشیاء کی صدر داتوبینگ چولونے کہا کہ بیس بال اورسافٹ بال کاکھیل دنیا کے 140 سے زائد ممالک کے 65 ملین افراد کھیلتے ہیں ، سیمینار میں شریک کوچز کی مختلف ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے شیراز آصف کی قیادت میں ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر داتو بینگ چولو نے سافٹ بال ایشیاء کی سیکریٹری جنرل سیلی لم کے ہمراہ سیمینار کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

ملائیشیا میں ہونے والے سافٹ بال کورس میں شریک پاکستان کے شیراز آصف اور کوچ مراد حسین دیگر کا گروپ

سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے انتخابات پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے سیکرٹری شبیر احمد اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت کے زیر نگرانی ہوئے جبکہ نوشاد احمد خان نے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے شرکت کی ۔بلوچستان کھو کھو ایسوسی ایشن کے عطا اللہ کاکڑ اور میرپورخاص کے اختر ملک نے شرکت کی ،منتخب عہدے داروں میں عارف وحید خان چیئرمین ،ڈاکٹر محمد عارف حفیظ صدر ،شبیر احمد سینئر نائب صدر ،وسیم حیدر جعفری اور اسرا کیریو نائب صدور ،ریحانہ آصف سیکرٹری ،طارق خان خزانچی ،محمد رضوان اور زلیخا زرداری ایسوسی ایٹ سیکریٹریز ،جبکہ عبدالباسط اور امتیاز احمد شیخ ممبرز شامل ہیں ۔اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے انتخابات میں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ صدر اور ڈاکٹر سید عمران علی شاہ سکریٹری ، مسز اسما علی شاہ نائب صدر، نصرت فہیم صدیقی جوائنٹ سیکریٹری، سید عمران علی زیدی خزانچی، شاہد علی خان پ سکریٹری اطلاعات اور ایس کمال الدین آفس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد نے کہا ہے کہ قومی تائی کوانڈو ٹیم رواں ماہ تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرئے گی ، قومی ٹیم 18 سے 29جولائی تک اردن میں منعقد ہونیوالی 10ویں ایشین جونیئر تائیکوانڈو چیمپین ، آل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ اور یوتھ کیڈٹ چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔

افضل قریشی کی جانب سے کے سی سی اے زون سات کے صدر لیاقت علی کے اعزاز میںدئیے گئے عشائیے کے موقع پر کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی اور دیگر کا گروپ

انہوں نے بتایا کہ انڈر۔ 17کیٹگری میں میں محمد دانش ، تیمور سعید، کیڈٹ کیٹگری میں فاطمہ الزہرہ ، حنان اسحق ، سعد آصف ، سینئر ز کیٹگری میں شاہ زیب خان ،ہارون خان ، نقش ہمدانی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے اعلان کیا ہے کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر یوم آزادی باسکٹ بال فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا ،یوم آزادی فیسٹیول میں گرلز ،بوائز اینڈ کڈز کے مقابلے شامل ہونگے یہ اعلان انہوں نے ڈپٹی کمشنر سائوتھ سمر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے کہ جبکہ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ، محمد سلیم خمیسانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،عبدالناصر ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔ افضل قریشی خازن کے سی سی اے زون تین کی جانب سے کے سی سی اے زون سات کے صدر سید لیاقت علی کی عمرے سے ادائیگی سے واپسی پر اُن کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر اعجاز فاروقی ، لیاقت علی، انتظار احمد، جمیل احمد، جاوید خان، اعظم خان، ظہیر الدین خان، مظہر اعوان، محمد یامین، ریحان صدیقی، مسرت رضا، افضل قریشی، شہزاد عالم، سعید جبار، سید شاہد علی، ندیم خان، عارف وحید خان، عارف حفیظ، شاہد نواب، فرید الدین، صغیر احمد، محمد اصغر خان، سید شائق علی، وسیم علوی اور امجد علی نے شرکت کی۔