نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں اضافہ

July 16, 2019

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی جاری کردی۔

کراچی میں اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے مانیٹری پالیسی جاری کی اور شرح سود میں 1 فیصد اضافے کا اعلان کیا، اس اضافے کے بعد شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد ہوگئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے، بجٹ میں کیے گئے اقدامات کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح ہمارے انداز سے زیادہ ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی کافی حد تک نیچے آجائے گی۔