انٹربینک، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ

July 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، پاکستانی روپے پر دبائو برقرار ،منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید23پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 23پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 159.90روپے سے بڑھ کر 160.13روپے اورقیمت فروخت 160.00روپے سے بڑھ کر 160.23روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں استحکام،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 159.50روپے سے بڑھ کر 160.00 روپے اورقیمت فروخت 160.50 روپے پرمستحکم رہی یوروکی قیمت میں 25پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 30پیسے اورقیمت فروخت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت 30پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 30پیسے کااضافہ ریکارٖڈ کیاگیا، چینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔