امریکا کا کرتار پور راہداری منصوبے کا خیرمقدم

July 17, 2019

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پاک بھارت کرتار پور راہداری منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ یقیناً ایک اچھی خبر ہے، امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جن سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو۔

پریس کانفرنس میں مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے برما کی ملٹری لیڈر شپ کے خلاف ایکشن لیا، میانمار کے آرمی چیف اور دیگر 4 جرنیل کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں کردار ہے،امریکا نے میانمار کے آرمی چیف اور 4 جنرلز کا ملک میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔