آئی جی کی سپریم کورٹ کے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا حکم

July 17, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نےڈی آئی جی سکیورٹی وقار الدین سید کو سپریم کورٹ کے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی نے کہا کہ ریڈ زون میں داخل ہونے والے ہر شخص کو چیک کیا جائے اور پولیس گشت کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے۔