فیس بک کی چھ سالہ دوستی محبت میں تبدیل

July 17, 2019

فیس بک کی چھ سال کی پرانی دوستی محبت میں بدل گئی، 55 سالہ پرتگالی خاتون 30 سال کے محمد عرفان سے شادی کرنے بہاولپور پہنچ گئیں۔

پچپن سالہ پرتگالی نژاد برطانوی خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد 30 سالہ بہاولپوری محمد عرفان سے شادی کرلی، اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون نے اپنا نام مریم بی بی رکھ لیا۔

اس موقع پر دولہے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں فیس بک کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں ملوا دیا۔