سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا گیا

July 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

گزشتہ شب رواں برس کا دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا جو 5 گھنٹے 34 منٹ تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوا جو آج صبح 5 بج کر 18 منٹ تک جاری رہا۔

یورپ میں جزوی چاند گرہن منگل کی شام کو اس وقت دیکھا گیا جب سورج غروب ہوا جبکہ ایشیاء اور آسٹریلیا میں بدھ کی صبح سے کچھ دیر قبل جزوی چاند گرہن کو دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو افریقا، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے 'سپر بلڈ وولف مون‘ کا نام دیا تھا۔