بھارت نے معین الحق کوپاکستانی ہائی کمشنر کیلئے سرکاری منظوری دے دی

July 18, 2019

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر ) بھارتی حکومت نے پاکستان کو سرکاری طور پر معین الحق کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔معین الحق اس وقت فرانس میں پاکستانی سفیر ہیں، پاکستان نے معین الحق کو دو ماہ پہلے بھارت کے لئے ہائی کمشنر نامزد کیا تھا ۔