رابعہ مبین کا امریکن اکیڈمی آف آپٹو میٹری ریسرچ کے عالمی ایوارڈ کے لئے انتخاب

July 18, 2019

لاہور (جنر ل رپورٹر)آنکھ کے حفاظتی نظام (کورنیا) پر ریسرچ کے عالمی مقابلے کی فاتح کالج آ ف آپتھامالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائینز کنگ ایڈووڈ یونیورسٹی لاہور کی گریجویٹ رابعہ مبین کوامریکن اکیڈمی آف آپٹو میٹری ریسرچ نے عالمی ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا ہے ۔رابعہ مبین نے کالج آ ف آپتھامالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائینز کنگ ایڈووڈ یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر اسد اسلم خان کی زیر نگرانی گریجویشن کی۔ جس کے بعد وہ اس وقت یونیورسٹی آف سائوتھ میل آسٹریلیا سے سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کورنیا اور آنکھ کے حفاظتی نظام پر ہونے والے تحقیقاتی مقابلے میں حصہ لیا او ر کامیابی حاصل کی ۔