جامعہ بلوچستان انتظامیہ کے منفی رویے کانوٹس لیاجائے‘ پشتون ایس ایف

July 18, 2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے کہا ہے کہ وی سی بلوچستان یونیورسٹی کی من مانیوں کے باعث ادارے میں تعلیمی ماحول تیزی سے خراب ہورہاہے صوبائی حکومت صورتحال کانوٹس لے بصورت دیگر طلباء احتجاج پرمجبور ہونگے صوبائی صدر نے بیان میں کہاکہ طلباء اور طالبات کو پرچوں سے زبردستی اٹھا کر میوزک یا کسی دوسرے پروگرام میں بیٹھنا ہرگز وی سی کاکام نہیں فیڈریشن اس عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور گورنر بلوچستان اور صوبائی حکومت سے وی سی منفی رویے اورمن مانیوں کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتی ہے درایں اثناء ملک انعام کاکڑ نےکہاکہ گرمیوں کی تعطیلات کے مطابق پی ایس ایف کے ضلعی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیںتعطیلات کے مطابق نیا شیڈول جاری کیاجائے گا۔