تحفظ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘جمعیت

July 18, 2019

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا عبد الخالق مری ،مولانا سرور ندیم ،چوہدری محمد عاطف اورمولانا مفتی احسان الحق حقانی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا قادیانیوں پر لگائی گئی پابندیوں پر فو ری عملدرآمد کیا جائے جمعیت ضلع کوئٹہ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ قاد یا نیوں کی سرگرمیاں ملک واسلام کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل کونسل کے رکن چوہدری محمد عاطف کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت و دفاع ہر مسلمان کا دینی و مذہبی فریضہ ہے عقیدہ ختم نبوت سے کوئی چیز مقدم نہیں اور اس کے تحفظ کیلئے ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن رسول اللہ ﷺکی عظمت پر ایک لفظ برداشت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام متاجر برادری وکلاء اساتذہ سمیت ہر شعبے سے وابستہ لوگوں کو 28 جولائی کے تاریخ ساز ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 جولائی کو ملین مارچ سے مولانا فضل الرحمٰن انتہائی اہم خطاب کرینگے۔