ماضی سے سبق حاصل نہ کر ناروایت بن چکی ہے‘ صادق عمرانی

July 18, 2019

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن میرمحمدصادق عمرانی نے کہاہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اپنی ناقص پالیسیوں پرعمل پیرا رہتے ہوئے مسلط حکمرانوںسے نجات کیلئے جاری تحریک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ماضی میں بھی ایسا تجربات ہوچکے ہیں آستین میں رہنے والے سانپ پالنے اور ڈسنے کا عمل قوم بارہا دیکھ چکی ہے ماضی سے سبق حاصل نہ کرنا بھی ایک روایت بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار کو بھی غلام گردش میں دھکیلنے کی تیاریوں کاآغازہوچکا ہے حکمرانوں کی جانب سے آنے والے دنوں میں گیس بجلی وپیٹرولیم مصنوعات کومزید مہنگاکرنے کاعندیہ ملکی معیشت پرایک اورحملہ ہوگا کیونکہ اس سے پیداواری لاگت میں کئی گنااضافہ ہوگاجس سے صنعتیں بحران کا شکار ہوجائیں گی اوربے روزگاری میں اضافہ ہوگاعوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں نان شبینہ کومحتاج ہوچکی ہے ۔