لاکھوں کا نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنےکی کوشش ناکام

July 18, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ملکی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچاتے ہوئے بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 1120عددموبائل فون برآمد کر لئے ، تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بڑی تعداد میں غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ قیمتی موبائل فونز علاقہ باڑہ سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی، اطلاع پرپولیس نےاولڈ باڑہ روڈ ناکہ بندی کی اس دوران ایک سوزوکی پک اپ برنگ سفید کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کے 1120عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ، موبائل فون کے سمگلنگ میں ملوث ملزم نے برآمد شدہ موبائل فونز کو غیر قانونی طریقے سے در آمد کرکے علاقہ باڑہ سے ملک کے دیگر شہروںکو سمگل کرنیکا اعتراف کرلیاہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد شدہ موبائل فونز کو کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی اور مزید کارروائی کی خاطر کسٹم انسپکٹر اعزاز درانی کو حوالہ کر دی گئیں ہیں، جس نے تمام برآمد شدہ موبائل فون کو کسٹم ہاوس منتقل کر دیا ہے۔