فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کا احتجاجی مظاہرہ

July 18, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز نے وفاقی محکموں کے ماتحت انجینئرز کوٹیکنیکل انجینئرنگ الاؤنس نہ ملنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے فوکل پرسن نجیب ذیشان کر رہے تھے جبکہ مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی محکموں ، ڈویژن ، وزارتوں دفاتر اور خود مختار اداروں کیساتھ منسلک ہونیوالے انجینئرز کو خیبر پختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے طرز پر بیسک پے کا 1.5 ٹائمز ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائے جو سب وفاقی انجینئرز کو بلا تفریق جولائی 2019ءسے جاری ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں نوٹس لے اور مسئلہ حل کیا جائے ورنہ احتجاج میں شدت لائینگے۔