چمکنی میں اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار

July 18, 2019

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی پولیس نے اشتہاری ملزمان کو پناہ اور سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اُنہیں اطلاع ملی کہ چند اشتہاری ملزمان کو اسفندیار ولد جاوید ساکن محمد زئی نامی شخص نے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو معلوم ہوا کہ ملزمان فرار ہوچکے ہیں جس پر اسفندیار کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔