کراچی: کورنگی میں سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

July 18, 2019

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کورنگی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر کی تلاشی لی گئی جس کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں۔