طبِ نبویﷺ: کلونجی کا استعمال...!

July 19, 2019

حضرت خالد بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر پرروانہ ہوئے تو راستے میں ہمارا ایک ساتھی بیمار ہوگیا،ابن ابی عتیق ؒ ان کی عیادت کوآئے تو کہاکہ سیاہ دانوں کو استعمال کرو،پانچ یا سات سیاہ دانے لے کر انہیں گھسو،پھر روغن زیتون کے چند قطروں کے ساتھ انہیں ناک میں دونوں طرف ڈالو، کیوںکہ سیدہ عائشہ ؓ نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اکرمﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ سیاہ دانہ سام کے سوا تمام امراض کا علاج ہے۔ابن شہاب کہتے ہیں کہ سام سے مراد موت ہے اور سیاہ دانے سے مراد کلونجی ہے۔ (صحیح بخاری)

کلونجی بدہضمی اور ضعف ہضم کا بہترین علاج تسلیم کیا گیا ہے۔اس کا استعمال معدے اور لبلبے کی رطوبتوں کو اعتدال پر لاتا ہے۔معدے کوقوی کرتا ہے۔ یہ پیٹ کے کیڑے ماردیتی ہے۔ سرد کھانسی میں مفید ہے۔ کلونجی کے مسلسل استعمال سے لقوہ اور فالج دور ہوجاتا ہے۔ اس کے سفوف کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے پاگل کتے کے زہر کا اثر زائل ہوجاتاہے۔ سانپ اور بھڑکے زہر کے لیے بھی تریاق ہے۔ (طبِ نبویﷺ اور جدید سائنس،جلد اول،ڈاکٹر خالد غزنوی)