تجارتی پلاٹ پر زکوٰۃ

July 19, 2019

تفہیم المسائل

سوال: میں نے ایک پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا ہے-اس پرزکوٰۃ قیمت خرید کے حساب سے دی جائےگی یا موجودہ مارکیٹ پرائس کے لحاظ سے-نیز اس پرزکوٰۃ ہرسال دی جائےگی یا بوقت فروخت حاصل شدہ رقم پرزکوٰۃ اداکی جائے گی؟(جمشید اظفر صدیقی، لاہور)

جواب:چونکہ یہ پلاٹ مالِ تجارت ہے، اس لیے اس کی بازاری قیمت فروخت کے اعتبار سے ہر سال زکوٰۃ واجب ہوگی ۔