مشہورِ زمانہ ’لائن کنگ‘ کی واپسی

July 18, 2019

ڈزنی اسٹوڈیوز کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹڈ ایڈونچر فلم ’دی لائن کنگ‘ جمعہ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

1994ء میں ریلیز ہونیوالی بلاک بسٹر فلم دی لائن کنگ ایک بار پھر سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھومتی ہے جو اپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔

کیرن گلکرسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار سیٹ روجن، بیونسے، جیمز ایرل، ڈونلڈ گلور، بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔

ڈرامہ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس لائیو ایکشن فلم کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹودیوز کے تحت جمعہ 19جولائی کو نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔