دنیا کی سب سے ڈھلوان سڑک

July 18, 2019

یوں تو دنیا میں ہزاروں سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں لیکن برطانیہ میں واقع ویلز میں ایسی سڑک بھی ہے، جس پر چڑھنے کا سوچ کر ہی ہمت جواب دے جائے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اپنی اسی انفرادیت کی بنا پر اس سڑک کانام نہ صرف گنیز بک میں شامل کرلیا گیا ہے بلکہ یہ سڑک لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

ویلز کے ہارلیک ٹاؤن میں دنیا کی سب سے ڈھلوان سڑک 2.86 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے جس کے باعث سڑک پر چلنے والوں کیلئے یہ سفر مزید دشوار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی سڑک کے پاس تھا جو 2.67 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے۔