آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا

July 18, 2019

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا۔ زمبابوے کرکٹ کو جمہوری انداز میں چلائے جانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ہے۔

معطلی کا فیصلہ جمعرات کو لندن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل بھی زمبابوے کرکٹ مشکلات سے دوچار رہی ہے۔

فیصلے کے مطابق زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بند کردی گئی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم ٹیسٹ کھیلتی ہے، لہٰذا اب وہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔

آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بورڈ کی بحالی کا حکم دیا ہے۔

آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی بھی منظوری دیدی ہے۔ کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر سلو اوور ریٹ پر اب کپتان کو معطل نہیں کیا جا سکے گا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سلو اوور ریٹ پر ٹیم فی اوور دو چیمپئن شپ پوائنٹ سے محروم ہوجائے گی۔

لندن میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کررہے ہیں۔

پاکستان آئی سی سی سے کہے گا کہ پاکستان غیر ملکی سیکیورٹی کمپنی سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، پی سی بی چاہتا ہے کہ معاہدے میں آئی سی سی کمپنی کو سالانہ فیس ادا کرے۔